شہاب نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے عہدیدار سامی ابو زھری نے حماس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی ڈیڈ لائن طے کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں فضول ہیں، انکی کوئی اہمیت نہیں۔
ابو زھری نے کہا کہ دھمکی ان لوگوں کو دی جانی چاہیے جو معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کرتے ہیں، نہ کہ اس پر عمل کرنے والوں کو۔
حماس کے اس سینئر عہدیدار نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حماس معاہدوں کی پابند ہے اور ان پر عملدرآمد کے لیے پرعزم بھی، لیکن دھمکیوں کی زبان کا نہ صرف ہم پر کوئی اثر نہیں بلکہ یہ حالات کو مزید پیچیدہ بنانے کا سبب بنیں گی۔
ابو زھری نے کہا کہ سب لوگ یہ بات جان لیں کہ معاہدے پر عمل درآمد کیے بغیر ایک قیدی کو بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ